حیدرآباد۔15ستمبر (اعتماد نیوز)تقریبا سات سال کے طویل عرصہ کے بعد آخر کار
ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے جا رہی ہے۔ برنٹ اور کروڈ آئیل کی قیمت میں کمی
ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اہم سبب ہے۔ ماہرین
معاشیات کے مطابق ڈیزل
کی قیمت میں کمی افراط زر میں بھی کمی کر سکتی ہے۔ اسکے علاوہ 2013کے
جنوری سے ڈیزل کی قیمت میں ہر ماہ 50پیسوں کا اضافہ ہو رہا تھا۔ پچھلے
20ماہ میں 19مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہی رہا۔